اے سی کیسکو سے ملاقات میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ پر عوامی شکایات درج کیے۔
آل پارٹیز کیچ کے وفد نے کنوینر واجہ غلام یاسین کی قیادت میں ڈسٹرکٹ ٹیچنگ ہسپتال تربت کے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر خالد بلوچ سے انکے دفتر میں ملاقات کی، کیچ میں بے قابو ڈینگی وائرس پر اپنے تحفظات پیش کیے اور شعبہ صحت کے اقدامات کا جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایم ایس نے تصدیق کی کہ روزانہ کی بنیاد پر ہسپتال میں جو ٹیسٹ ہو رہے ہیں اس میں 40 سے 45 فیصد کیسز میں مرض کی تصدیق ہورہی جوکہ تشویشناک صورتحال ہے۔
آل پارٹیز کے وفد نے ڈینگی کے مریضوں کیلئے الگ وارڈ قائم کرنے اور ٹیسٹ سنٹر کے قیام کا مطالبہ کیا۔ علاوہ ازیں ہنگامی صورتحال کے پیش نظر ڈاکٹروں کی ہمہ وقت موجودگی پر زور دیاگیا۔ جس پر ایم ایس نے جلد اقدامات اٹھانے کی یقین دہانی کروائی۔
بعدازاں وفد نے بجلی کی لوڈشیڈنگ اور کم والٹیج کے پیش نظر اے سی کیسکو مکران فاروق جکھرانی سے ملاقات کی اور عوامی شکایات پیش کیئے، جس پر اے سی نے ایران سے مطلوبہ میگاواٹ کی کمی اور والٹیج متاثر ہونے کا جواز پیش کیا۔ جبکہ آل پارٹیز کے وفد نے بجلی کے مسائل کو فوری حل کرنے کا مطالبہ کیا۔