:تربت
ضلع کیچ کے علاقے ناصر آباد میں آج دوپہر کو فورسز کے گاڑی کواس وقت نشانہ بنایا گیا جب وہ ناصر آباد کے علاقے سے قافلے کی صورت میں گذر رہے تھے۔
مقامی ذرائع کے مطابق دھماکہ اس قدر شدید تھا کہ اس کی آواز دور دور تک سنائی دی گئی
حملے کی تصدیق تاحال فورسز یا انتظامیہ کی جانب سے نہیں کی گئی ہے تاہم سوشل میڈیا ذرائع سے حملے کے مطلق خبریں اور چھ اہلکاروں کے ہلاکت کی اطلاعات ہیں۔
دوسری جانب بلوچستان میں آزادی پسند مسلح تنظیم’’بلوچ لبریشن آرمی’’ نے میڈیا میں اپنے شائع کردہ بیان میں اس حملی کی ذمہ داری قبول کی ہے۔
ترجمان کے مطابق، بلوچ لبریشن آرمی کے سرمچاروں نے آج بروز اتوار تربت کے علاقے ناصر آباد میں قابض پاکستانی فوج کے گاڑیوں کے ایک قافلے کو بم حملے میں نشانہ بناکر فوج کے سات اہلکار ہلاک کردیئے۔
بلوچ سرمچاروں نے دشمن کو اس وقت موٹر سائیکل پر نصب بارودی مواد سے نشانہ بنایا جب وہ ناصر آباد کے علاقے سے قافلے کی صورت میں گذر رہے تھے، دھماکے کی زد میں آنے سے قافلے میں شامل فورسز کا ایک ٹرک تباہ ہوگیا، جس کے نتیجے میں فورسز کے 7 اہلکار موقع پر ہی ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔
خیال رہے کہ آزادی پسند مسلع تنظیموں کی جانب سے ضلع کیچ میں کچھ دنوں سے فورسز پر ہونے والے حملوں میں شدت دیکھا گیا ہے ۔