تربت کے علاقے ڈنک میں تین کمسن بچے اور گوکدان میں دو لڑکوں کو گزشتہ رات گھر میں گھس کر جبری طور پر لاپتہ کرنا ایک شرمناک واقعہ ہے۔ بی ایس او تربت زون کے ترجمان نے اپنے بیان میں کہا کہ تربت کے علاقے ڈنک اور گوکدان میں گزشتہ رات گھر میں گھس کر جبری طور پر اسکول کے 5 طلبا کو لاپتہ کرنا قابل مذمت ہے۔ ترجمان نے مزید کہا کہ بلوچ کم سنوں سے خوف سمجھ سے بالاتر ہے۔ جبری گمشدگیوں سے مزید نفرتیں بڑھیں گی اور دوریاں پیدا ہوں گی۔ ہم حکومت وقت اور ریاستی اداروں سے اپیل کرتے ہیں کہ ان بچوں کو فوری طور پر بازیاب کریں اور لواحقین کی داد رسی کریں، بصورت دیگر ہم بھرپور احتجاج کریں گے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.