تربت : بلوچستان اکیڈمی تربت کے وفدکی اے ڈی سی کیچ سے ملاقات ، اکیڈمی کی اراضی پر قبضہ واگزار کرانے کا مطالبہ۔ بلوچستان اکیڈمی تربت کی زمین پر قبضہ کے خلاف پروفیسر غنی پرواز کی سربراہی میں ایک وفد نے اے ڈی سی کیچ تابش بلوچ سے ان کے آفس میں ملاقات کی جبکہ اس موقع پر دوسرے فریق ٹھیکیدار زبیر نے بھی شرکت کی۔ اے ڈی سی کیچ کے ہمراہ سائٹ کا دورہ کیا گیا اور تعمیرات روکنے کی ہدایت کی گئی۔ اکیڈمی کے وفد میں بزرگ ادیب یوسف عزیز گچکی، اکیڈمی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر غفور شاد، سابق چیئرمین عبید شاد، ڈاکٹر محسن بالاچ، عارف عزیز، احمد عمر، مقبول ناصر، اصغر محرم، عابد علیم و دیگر شامل تھے۔ ادیبوں کے وفد نے کہاکہ بلوچستان اکیڈمی ایک قومی ادبی و ثقافتی ادارہ ہے اس کی مرکزی آفس کے ساتھ سیاسی شخصیت ٹھیکیدار زبیر احمد کی رہائش گاہ متصل ہے لیکن انہوں نے اس آڑ میں تجاوز کرتے ہوئے کافی زمین اپنے نام پر غیر قانونی طریقے سے حاصل کی اور اب وہ اکیڈمی کی چاردیواری جہاں پر مرکزی گیٹ ہوا کرتا تھا قبضہ جماکر دکانیں تعمیر کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔ وفد نے کہاکہ بلوچستان اکیڈمی تربت کی چار دیواری پر ٹھیکیدار زبیر احمد نے اپنی دکانیں اور کالونیاں تعمیر کی ہیں اور وہ آہستہ آہستہ مذی آگے بڑھ رہے ہیں اس وقت وہ اپنی رہائش گاہ سے کافی آگے نکل کر بلوچستان اکیڈمی کی م٣ربی دیوار پر مکمل قبضہ جماچکے ہیں اور اب اس مقام پر پہنچ گئے ہیں جہاں سٹی پروجیکٹ سے قبل اکیڈمی کا مرکزی گیٹ تھا۔ انہوں نے کہاکہ انتظامیہ ایک بااثر شخص کو اس حد تک چھوٹ دینے سے گریز کرے کہ وہ قومی اداروں پر قابض رہے۔ اس دوران اکیڈمی کے وفد کے ہمراہ اے ڈی سی کیچ نے مزکورہ سائٹ کا دورہ کیا اور ٹھیکیدار زبیر احمد کی طرف سے جاری تعمیرات مکمل تفتیش اور تحقیق تک روکنے کی ہدایت کی۔
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023