تربت:
رمضان کے مہینے میں مہنگائی اور گرانفروشی عروج پر، انتظامیہ سرکاری نرخ نامے کے نفاذمیں ناکام
رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں مسلم ممالک میں خوردونوش کی اشیاپرسبسڈی دی جاتی ہے اور سرکاری طور پررعایتی نرخ نامے جاری و نافذ کئے جاتے ہیں۔
تربت میں ضلعی انتظامیہ کی جانب سے سرکاری نرخ جاری کیاگیاہے لیکن اس کے نفاذمیں کئی ایک مشکلات درپیش ہیں،جس میں ایک مسئلہ انتظامیہ کے اہلکاروں کی خودکرپشن میں ملوث ہوناہے۔جبکہ غریبوں کاپھل کہلائے جانے والی فروٹ تربوزہ جس کی مارکیٹ میں موجودفصل 100فیصدتحصیل دشت میں کاشت کی گئی فصل سے سپلائی کی جاتی ہے،مگراس کے باوجودتربت میں تربوزہ فی کلو50روپے فروخت کی جاتی ہے۔