ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر منظور بلوچ نے کہا ہے کہ اساتذہ کی کمی کی وجہ سے 208 پرائمری سکولوں میں صرف ایک ٹیچر خدمات انجام دے رہا ہے زیادہ تر اساتذہ غیر تربیت یافتہ ہیں سالانہ صرف 30 اساتذہ کو تربیت دیتے ہیں جس کی وجہ سے کورس کی نئی کتابیں پڑھانا مشکل ہے ۔
انہوں نے کہاکہ ضلع کیچ میں متعدد ایسے سکولز ہیں جن میں بچوں کی تعداد 70سے زائد ہے جن میں صرف ایک ہی استاد خدمات انجام دے رہا ہے۔
اگر کبھی استاد کو کوئی ایمر جنسی ہو یا وہ بیمار ہو جائے تو دوسرا پڑھانے والا کوئی نہیں ہے جس کی وجہ سے تعلیمی معیار بری طرح متاثر ہورہا ہے جس کی سب سے بڑی وجہ سیاسی مداخلت ہے جس کی بنیاد پر اساتذہ کو مجبوراً اٹیچمنٹ کرتے ہیں جہاں ان کی کوئی ضرورت نہیں ہوتی ۔
انہوں نے کہا کہ بار بار حکام بالا کے نوٹس میں لائے ہیں کہ ہمارے پاس اساتذہ کی بے حد کمی ہے اسکولوں میں سہولیات کا فقدان ہیں لیکن کوئی شنوائی نہیں ہورہی۔