جینوا:
بلوچ ہیومن رائٹس کونسل، پاکستانی سیکورٹی فورسز کے ہاتھوں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور بلوچستان میں انسانی حقوق کی تشویشناک صورتحال کے حوالے سے سوئٹزر لینڈ کے شہر جینوا میں ایک سیمنار کا اہتمام کرنے جارہی ہے۔
بی ایچ آر سی نے اپنے ایک اعلامئیے میں کہا ہے کہ جینوا میں منعقدہ اقوام متحدہ کی انسانی حقوق کی 49 ویں باقاعدہ نشست کے دوران 17 مارچ 2022 کو ایک سیمنار کا اہتمام کیا جائے گا کہ جس میں معروف مقریرین، پاکستانی حکام اور فوج کے ہاتھوں بلوچستان میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں ، ماروائے عدالت بلوچوں کی قتل و جبری اغوا ، فوجی آپریشن و بستیوں کو نظر آتش کرنے، بلوچ وسائل کی لوٹ مار و اظہار رائے پر قدغن اور انسانیت کے خلاف جرائم کے حوالے سے اپنے خیالات کا اظہار کریں گے-