حلقہ انتخاب سمیت پورے بلوچستان کے لوگوں کے بنیادی مسائل پر ہمیشہ اسمبلی فلور پر آواز اٹھائی ہے کارکنان پارٹی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں بلوچستان نیشنل پارٹی سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں قومی حقوق کی جدوجہد کر رہی ہے ان خیالات کا اظہار بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر و رکن بلوچستان اسمبلی واجہ ثناء بلوچ نے بلوچ ہاؤس خاران میں بی این پی ڈسٹرکٹ چاغی کے سابق ضلعی جنرل سیکرٹری محمد بخش سابق ضلعی نائب صدر شیر دل سمالانی اور مختلف اضلاع سے آئے ہوئے پارٹی کارکنوں اور سیاسی و قبائلی عمائدین سے بات چیت کرتے ہوئے کہی انہوں نے کہا کہ اپنے حلقہ انتخاب خاران میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیا ہے حالانکہ جام کمال کی حکومت میں اپوزیشن کو دیوار سے لگا کر غیر منتخب لوگوں کو فنڈز دیا جاتا تھا تاکہ لوگوں کا اعتماد منتخب نمائندوں سے ختم ہو جائے مگر خود اراکین بلوچستان اسمبلی کا اعتماد جام کمال سے ختم ہوا اور عدم اعتماد کی صورت میں اسکی آمرانہ حکومت کا خاتمہ ہوا بلوچستان نیشنل پارٹی نے ہمیشہ بلوچستان کے لوگوں کی حقیقی ترجمانی کی ہے اور اسمبلی فلور پر ہمیشہ اپنے حلقے کے ساتھ ساتھ بلوچستان کے مختلف علاقوں کے دکھ درد بیان کرکے حکمرانوں کو بلوچستان کے سلگتے مسائل کی نشاندھی کی ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.