بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ہیومن رائٹس سیکریٹری و رکن بلوچستان اسمبلی میر احمد نواز بلوچ نے زیارت میں جعلی مقابلے میں 9 افراد کے بیہمانہ قتل پر گہری تشویش اور رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے واقعہ کی عدالتی تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، یہاں جاری اپنے ایک بیان میں بی این پی کے مرکزی سیکرٹری ہیومن رائٹس ایم پی اے میر احمد نواز بلوچ نے کہا کہ زیارت میں مقابلے کے دوران جن افراد کو شہید کیا گیا ان کو باقائدہ سرکاری اہلکاروں نے اٹھایا تھا اور ان کے لواحقین ان کی بازیابی کیلئے سراپا احتجاج تھے کس کو کہاں سے اٹھایا گیا یہ تمام ریکارڈ لواحقین اور پارٹی کے پاس موجود ہے آج کے ڈیجیٹل دور میں ایک واقعہ کو دوسرے سے جوڑ کر حقائق کو مسخ نہیں کیا جاسکتا زیارت میں پیش آنے والا واقعہ آئین و قانون اور انسانی حقوق کی سخت خلاف ورزی ہے اور یہ انسانیت سوز عمل ہے بی این پی مطالبہ کرتی ہے کہ زیارت میں پیش آنے والے جعلی مقابلے کی عدالتی تحقیقات کرائی جائے اور شہداء کے لواحقین کو انصاف فراہم کیا جائے ۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.