کوئٹہ:
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن 23 ستمبر کو انٹری ٹیسٹ اسٹوڈنٹس کمیٹی کے زیر اہتمام ہونے والے گرینڈ ریلی کی مکمل حمایت کا اعلان کرتی ہے اور احتجاج کو کامیاب بنانے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائینگی۔ مرکزی ترجمان، بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن
بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کے مرکزی ترجمان نے جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق کہا ہے کہ میڈیکل انٹری ٹیسٹ کے طلباء اپنے جائز مطالبات کیلئے گزشتہ دو ہفتوں سے سراپا احتجاج ہیں مگر پاکستان میڈیکل کمیشن اور حکومت کی طرف سے کوئی سنوائی نہیں ہو رہی ہے۔ اس سلسلے میں انٹری ٹیسٹ اسٹوڈنٹس کمیٹی نے احتجاجی مظاہروں کو مزید وسعت دینے کا فیصلہ کیا ہے جسکے مطابق 23 ستمبر کو کوئٹہ میں گرینڈ احتجاجی مارچ کا انعقاد کیا جائیگا جس کی بی ایس او بھرپور حمایت کرتی ہے اور دیگر تمام تنظیموں اور سیاسی و سماجی انجمنوں سے اپیل کی جاتی ہے کہ وہ آکر اس تحریک کا حصہ بنیں اور حق و انصاف کیلئے طلباء کا ساتھ دیں۔
مرکزی ترجمان نے مزید کہا کہ کوئٹہ کے علاوہ دیگر ریجنز میں بھی بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن آگہی مہم اور احتجاجی مظاہروں کے ذریعے تحریک کو توانا کرنے کی جدوجہد جاری رکھے گی اور ملک بھر میں انٹری ٹیسٹ کے طلباء کے حق میں حمایت جیتنے کی کوشش کی جائے گی۔
انہوں نے اپیل کی ہے کہ سماج کے تمام ترقی پسند حلقے حکمرانوں کی طلبہ دشمن پالیسیوں کے خلاف اٹھ کھڑے ہوں اور طلباء کی حق تلفی کو روکنے میں کردار ادا کریں۔
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023