بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن (پجار) اور نیشنل پارٹی کا شہید حمید ڈے مناسبت سے تعزیتی اجلاس زیر صدرات بی ایس او کے زونل صدر سنگت کلیم بلوچ منعقد ہوا اجلاس میں شہدا کی یاد میں دو منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی اجلاس کی کاروائی بی ایس او کے زونل جنرل سیکرٹری ساجد ایاز بلوچ نے چلائی جس میں نیشنل پارٹی اور بی ایس او کے دوستوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی-
اجلاس سے نیشنل پارٹی کے سابق سی سی ممبر واجہ سنگت سعید بلوچ ضلعی صدر میر عاطف بلوچ محمد بخش بلوچ بی ایس او کے زونل صدر سنگت کلیم بلوچ جنرل سیکرٹری ساجد ایاز بلوچ اور بی ایس او کے سینئر رہنما واجہ راشد ہمراز بلوچ نے اجلاس سے خطاب کیا-
انہوں نے شہید حمید بلوچ کو انکی 41 ویں یوم شہادت پر سرخ سلام پیش کرتے ھوے کہا کہ تاریخ بلوچستان ایسے بہادر اور دلیر فرزندوں کی کہانیوں سے بھری پڑی ہے جنہوں نے ہمیشہ مشکل وقت اور نامسائد حالات میں وطن عزیز کو پیش آنے والے مشکلات میں کسی بھی کمی بیشی کی پرواہ نہ کرتے ہوئے اپنی مزاحمت کے ذریعے اس بات کو ثابت کیا ہے کہ جب وطن مشکل میں ہو تو جنگ لازم ہوجاتی ہے اور جب جنگ لازم ہوجائے تو پھر مدمقابل آنے والوں کے لشکر و اسباب دیکھے نہیں جاتے بلکہ مدمقابل آکر دھرتی ماں سے محبت نبھائی جاتی ہے چونکہ بلوچ سرزمین تاریخ میں ہمیشہ بیرونی یلغاروں کی زد میں رہا ہے اور اس دھرتی کو ہمیشہ آباد و سلامت اور خوشحال رکھنے کے لیئے بلوچ نوجونوں نے اپنے جان کی قربانی دیگر بلوچ سرزمین بلوچستان کو قائم و دائم رکھا۔ اس میں بلوچ تاریخ کی ناقابل فراموش قربانیوں کی داستانیں آج بھی تاریخ کا حصہ ہیں-
بلوچ قومی تحریک میں بلوچ اسٹوڈنٹس آرگنائزئشن کا کردار ہمیشہ ایک اھم تربیت گاہ رہا ہے- جس نے حمید بلوچ کی تربیت ایسے کی کہ وہ ہر قربانی کے لئے ہمہ وقت تیار رہتا دنیا کے سامراجی ملکوں کا یہ وطیرہ رہا ہے کہ وہ مظلوموں کی تحریکوں کو کچلنے کے لئے مظلوموں کا بھرپور استعمال کرتا ہے، تاکہ اس سے دوہری مفاد حاصل کرسکے، ایک طرف ملک میں جاری شورش کو دبایا جاسکے اور دوسری طرف مظلوموں کے دلوں میں ایک دوسرے کے دلوں میں نفرت کے جذبات کو مزید تپش دے سکے- حمید بلوچ ایک عہد کا نام تھا ، جس نے قومی غلامی کیخلاف پھانسی گھات پر چڑھ کر خود کو ہمیشہ کے لیے امر کردیا۔ ھم شہید حمید بلوچ کو انکی 41 واں یوم شہادت پر سرخ سلام پیش کرتے ھوئے انکی عظیم افکار و آدرشوں پر ثابت قدم رہ کر منزل مقصود تک ڈٹے رہنے کا تجدید عہد کرتے ہیں شہید حمید بلوچ کی عظیم قربانی ہمارے لیے معشل راہ ہے۔
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023