بلوچستان یونیورسٹی آف انفارمیشن ٹیکنالوجی انجنئیرنگ اینڈ منیجمنٹ سائنسز کے اسٹاف ایسوسی ایشن نے تنخواہوں کی عدم
ادائیگی کے خلاف احتجاجاً یونیورسٹی بند کر دیا۔ اسٹاف ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ یونیورسٹی شدید مالی بحران کا شکار ہے۔
ہائیر ایجوکیشن کمیشن کی جانب سے جاری شدہ فنڈز ناکافی ہیں۔ حکومت بلوچستان 300 ملین کا گرانٹ فوری طور پر جاری
کرے۔
انہوں نے مالی بےضابطگیاں کرنے والے زمہ داران کے خلاف کاروائی کا بھی مطالبہ کیا ہے اور جامعہ کو مالی بحران سے نکالنے کیلئے ہنگامی اقدامات اٹھانے کی مانگ کی ہے۔/جبکہ ایپکاکیچ کی جانب سے مرکزی کال پرمطالبات کے حق میں محکمہ صحت،محکمہ پولیس،ایجوکیشن سمیت تمام یونٹس میں دفاترکی تالہ بندی کرتے ہوئے قلم چھوڑہڑتال کیاگیا۔