بیرک گولڈ کارپوریشن کا ایک اعلیٰ سطحی وفد مائیکل پیٹر نیلسن کی سربراہی میں منگل کے روز خصوصی طیارے کے ذریعے گوادر پہنچا،جہاں پر وفد نے گوادر فری زون،پورٹ کی فعالیت، کنیکٹی وٹی، رابطہ کاری، مواصلات، ٹرانسپورٹیشن، سرمایہ کاری اور ریکوڈک کے مستقبل کے حوالے سے اہم منصوبہ بندی اور حکمت عملی سے متعلق اجلاس میں شرکت کی۔وفد نے کہا کہ گوادر میں مختلف معدنیات کی درآمدات اور برآمدات کے حوالے سے سرمایہ کاری کی جائے گی۔ اس موقع پر وفد کو گوادر پورٹ اتھارٹی کے چیئرمین نصیر خان کاشانی نے گوادر بندر گاہ گوادر فری زون اور سی پیک کے متعلق منصوبوں پر تفصیلی بریفنگ دی۔انہوں نے کہا کہ گوادر انٹرنیشنل ایئر پورٹ آئندہ سال مکمل ہوگا جس کے بعد ملک کے بڑے شہروں کے علاہ دنیا بھر کے سیاح اور سرمایہ کار گوادر کا رخ کریں گے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.