ڈھاڈر:
بلوچستان کے علاقے بولان میں مزدا اور ٹوڈی گاڑی میں تصادم ، 2افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 2 زخمی ہوگئے ہیں۔ لیویز ذرائع کے مطابق بولان کے علاقے پنجرہ پل کے مقام پر ٹوڈی گاڑی اور مزدا میں تصادم ہوا۔ جس کے نتیجے میں گاڑی پنجرہ پل ندی میں گرنے سے اس میں سوار سعد اللہ اور احسان اللہ موقع پر جاں بحق جبکہ محمد صدیق اور نصیب اللہ زخمی ہوگئے جنہیں فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں زخمیوں کو طبی امداد دی جارہی ہے۔
ذرائع کے مطابق جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق پاک افغان سرحدی علاقے چمن سے ہے ۔ اس سلسلے میں مزید کارروائی متعلقہ انتظامیہ کررہی ہے ۔
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023