تربت ۔ ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ کوشک میں منشیات فروشوں کے خلاف کریک ڈاون کرتے ہوئے پولیس نے عبدالرشید ولد داد محمد سکنہ کوشک کو گرفتار کرلیا جس کے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق عوامی شکایت پر کاروائی کرتے ہوئے کوشک میں منشیات فروشوں کے ٹھکانوں پر چھاپہ مارا گیا جہاں پولیس پر فائرنگ کی گئی۔
پولیس ذرائع کے مطابق مزکورہ واقعہ کا مقدمہ درج کیا جا چکا ہے، جبکہ دیگر منشیات فروشوں کی تلاش جاری ہے۔