تربت ۔ ضلع کیچ کے علاقے بلیدہ میں گزشتہ شب منشیات کے اڈے پر دو نشہ کے عادی افرادکی آپس میں لڑائی ہوئی جس سے ایک شخص گولی لگنے سے ہلاک ہوگیا۔
متوفی کانام حسن جان سکنہ سوراپ بتایاجاتاہے،جبکہ مبینہ فائرنگ کرنے والے شخص کا نام عبدین ولد رحیم بخش سکنہ سُلوبلیدہ بتایا جاتا ہے جسکا بنیادی تعلق پروم پنجگورسے ہے۔/
کوئٹہ ۔بسیمہ میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق ہوگیا جس کی شناخت عادل سمالانی کے نام سے ہوئی قتل
کی وجہ ابھی تک معلوم نہ ہوسکی۔