بی این پی کے مرکزی کال پر سانحہ زیارت کے خلاف بی این پی پنجگور کی جانب سے ایک احتجاجی ریلی ضلعی أفس سے نکالی گئی جو پریس کلب کے سامنے آکر احتجاجی مظاہرہ کی شکل اختیار کر گئی-
احتجاجی ریلی سے ضلعی آرگنائزر میر نظام بلوچ ، میر افتخار ، عبیداللہ بلوچ اور بی ایس او کے ضلعی رہنما فہد آصف نے خطاب کرتے ہوئے زیارت میں بے گناہ لاپتہ بلوچوں کو شہید کرنے کی مذمت کی- انہوں نے کہا کہ بلوچ نسل کشی ریاستی پالیسی کا حصہ ہے۔ زیارت میں بے گناہ بلوچوں کو دہشتگرد قرار دے کر ٹارگٹ کرنا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے۔ بلوچستان کو ملک کا حصہ نہیں بلکہ ایک کالونی سمجھا جا رہا ہے۔ ان افراد کا نام بلوچ لاپتہ افراد کی لسٹ میں شامل ہے جو کہ مختلف ادوار میں غائب کیے جا چکے ہیں-
بی این پی مطالبہ کرتی ہے کہ ایک غیر جانبدار تحقیقاتی جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے اور واقع میں ملوث افراد کو سزا دی جائے۔
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023