معروف ترقی پسند و قوم پرست سیاستدان اور عوامی ورکرز پارٹی کے سربراہ یوسف مستی خان وفات کرگئے۔ ان کی نمازجنازہ آج 29 ستمبر 2022 جمعرات کو ان کی رہائش گاہ پی ای سی ایچ ایس مستی لاج ، شاہ لطیف روڈ میں ادا کردی گئی۔یوسف مستی خان 16 جولائی 1948 کو کراچی کے معروف کاروباری گھرانے میں پیدا ہوئے۔ انہوں نے آٹھویں جماعت تک تعلیم برن ہال اسکول اہبٹ آباد سے حاصل کی مزید تین سال کراچی گرامراسکول اور سینٹ پیٹرک اسکول میں پڑھائی کی ۔ انہوں نےگریجویشن 1968میں نیشنل کالج کراچی سے کیا۔
یوسف مستی نے سیاست کا آغاز بلوچ طلبہ تنظیم بی ایس او کے پلیٹ فارم سے کیا بعد ازاں میر غوث بخش بزنجو کی قیادت میں نعپ کا حصہ رہے۔ 1974 میں نیپ کی حکومت ختم ہونے بعد پابند سلاسل رہے۔ جب میر غوث بخش بزنجو نے پاکستان نیشنل پارٹی بنائی تو ان کے ہمراہ نیشل پارٹی میں کا فعال کردار ادا کیا ۔ 90 کی دہائی میں ۔پاکستان نیشل پارٹی کی ٹوٹنے کے بعد چند سال نیشنل پارٹی کے ایک گروپ کے سربراہ رہے ۔ ترقی پسند سیاست کی جدوجہد اور عوامی قوت کومنظم کرنے کے غرض سے دیگر ترقی پسند سیاسی گروپوں کے ساتھ ملکر پاکستان ورکرز پارٹی تشکیل دی بعد ازاں اسے مزید وسعت دیتے ہوئے دیگر بائیں بازو کے دیگر سیاسی پارٹیوں کا ادغام کرکے عوامی ورکرز پارٹی کے قیام کو یقینی بنایا۔ یوسف مستی خان نے 2002 کے عام انتخابات میں سندہ نیشنل الائنس کے پلیٹ فارم پرملیر سے قومی نشست پر الیکشن میں حصہ لیا۔
انہوں نے کراچی کے بلوچوں کو ایک پلیٹ فارم پر متحد کرنے اور ان کے حقوق کے تحفظ اور حصولی کیخاطر ہمیشہ کوشاں رہے ۔ انہوں نے 1986 میں انور بھائی جان کی قیادت میں بلوچ اتحاد کے قیام میں اہم کردار ادا کیا ۔ زندگی کے آخری سالوں میں بلوچ متحدہ محاڈ بنایا۔
ان کی سیاست کا محور ہمیشہ بلوچ اور بلوچستان رہا ۔ بلوچ مسنگ پرسنز کی رہائی کے لِے سرگرم رہے ۔تمام تر رکاوٹوں اور علالت کے باوجود بانک کریمہ کی جسد خاکی کو وصول کرنے کی خاطر پوری رات کراچی ائیرپورٹ پر گذارہ بعد ازاں لیاری میں ان کی غائبانہ نماز جنازہ بھی ادا کی۔
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023