04:کوئٹہ میں بلوچ جبری لاپتہ افراد اور شہداء کے بھوک ہڑتالی کیمپ کو 4699 دن ہوگئے ہیں- اس احتجاجی کیمپ میں مختلف طبقہ ہائے جات سے تعلق رکھنے والے افراد اظہار یکجہتی کرنے کیلئے آتے رہتے ہیں- آج اظہارِ یکجہتی کرنے والوں میں نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کے مرکزی عہدیداران عبدالغنی بلوچ، نزر مری، ارسلان بلوچ شامل تھے- انہوں نے کیمپ آکر اظہار یکجہتی تھی جبکہ اس موقع پر وائس فار بلوچ مسنگ پرسنز کے وائس چیئرمین ماما قدیر بلوچ نے کہا کہ ہمیں ملکر جبر اور ظلم کے خلاف جدوجہد کرنی ہوگی- انہوں نے کہا کہ ہم عوام سے اپیل کرتے ہیں کہ اپنے پیاروں کی بازیابی کیلئے وی بی ایم پی کے پر امن جدوجہد کا حصہ بنیں- انہوں نے مزید کہا کہ بلوچستان میں کوئی ایسا گھر نہیں جو ریاستی جبر سے متاثر نہیں ہوا ہے، ہر گھر سے کوئی بندہ جبری لاپتہ ہے یا شہید کیا گیا ہے- لیکن انصاف کی حصول کی ہماری جدوجہد جاری رہے گی-
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.