کیچ:
بلوچستان نیشنل پارٹی کیچ کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں بلوچی زبان کے معروف گلوکار و بینجونواز استاد رسول بخش فرید پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا چند نادان نامعقول القعل لوگوں نے استاد رسول بخش فرید پر بلاوجہ حملہ کرکے انکے ساز و سامان کو توڑنا اور اپنے ساتھ لے جانا احمقانہ حرکت ہے-
انہوں نے کہا دیگر اقوام اپنے فنکاروں اور گلوکاروں کو عزت و احترام دیکر انکے حوصلہ کیلئے مخلتف پروگرامات انکے اعزاز میں منعقد کرتے ہیں لیکن ہم اپنے فنکاروں کو شرف و عزت کے بجائے پے درپے انکو کم شرف کرکے اپنی انا کی تسکین کرتے ہیں لیکن یہ احمقانہ سوچ و فکر ہمارے زبان و ادب کیلئے نیک شگون نہیں- بجائے ہم بلوچی زبان و ادب کی ترویج و ترقی انکو حوصلہ دینے کے مزید ان کو خوف زدہ کرکے زبان و ادب اور موسیقی سے دور کرنے کی کوشش کر رہے ہیں جوکہ قابل افسوس ہے ایسے مشتبہ لوگوں کے خلاف حکومت فوری ایکشن لے تاکہ سماج میں ایسی گھٹیا حرکت کی گنجائش نہ رہے اور سیاسی و سماجی شخصیات بھی ایسے سماج دشمن عناصر کی حوصلہ شکنی کرنے میں کردار ادا کریں۔
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023