کوئٹہ:چیف آف ساراوان سابق وزیراعلیٰ نواب محمد اسلم خان رئیسانی نے کہا ہے کہ خطرناک خان کی دھمکی،خیبر پختونخوا،پنجاب کا اسلام آباد پر یلغار کی آواز بازگشت کررہی ہے جو وفاق کیلئے تباہ کن ہوگی حکمرانوں کو بلوچوں کے ساتھ ناروا سلوک کی وجہ سے آج بلوچستان میں ہمارے لئے وفاق کی بات کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اپنے ایک جاری کردہ بیان میں کیا۔ چیف آف ساراوان نے کہا کہ عمران خان کی حقیقی آزادی کی ہمیں اتنی سمجھ میں آتی ہے کہ یہ معاملہ رائے ونڈکا ایجنڈا تھا جو ابھی ان کے گلے میں ہڈی بن گئی ہے۔ نواب اسلم رئیسانی نے کہا کہ بلوچوں کے ساتھ ناروا سلوک کی وجہ سے بلوچستان میں ہمارے لئے وفاق کی بات کرنا بہت مشکل ہوگیا ہے لیکن ہم اب بھی وفاق کو تاریخی قومی حقوق کی بات کرتے ہیں اب بلوچ،پشتون،سندھی دیکھ رہے ہیں کہ پی ٹی آئی کی آئی ایم ایف کے بابت خطرناک ترین حرکت کی حاکموں کا کیا طرز عمل ہوگا؟۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.