لیویز کے مطابق ہرنائی کے علاقے کھوسٹ میں دھماکا ہوا، جہاں کوئلہ کانوں کی جانب پانی لیجانے والی ٹریکٹر ٹرالی کچی سڑک میں نصب بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی۔ لیویز کے مطابق دھماکے کے نتیجے میں 2 بھائی صلاح الدین اور نظام الدین موقع پر جاں بحق ہوگئے۔
اطلاع ملتے ہی لیویز اور ایف سی کی بھاری نفری موقع پر پہنچی اور لاشوں کو اسپتال پہنچایا، جہاں ضروری کارروائی کے بعد انہیں ورثاء کے حوالے کر دیا گیا۔
دوسری جناب بلوچ لبریشن آرمی نے بیان جاری کرتے ہوئے دھماکے کی ذمداری قبول کی اور کہا کہ انہوں نے ہرنائی کے علاقے شاہرگ، کھوسٹ میں سیکورٹی فورسز کو پانی سپلائی کرنے والی ایک ٹریکٹر کو آئی ای ڈی حملے میں نشانہ بنایا ہے-