بلوچستان کے مختلف اضلاع میں ہیضے نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے، مختلف اضلاع میں ہیضے کے مزید 2366 کیسز رپورٹ ہونے کے بعد مجموعی کیسز کی تعداد ایک لاکھ 2 ہزار 691 ہوگئی ہے۔ محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق کوئٹہ، کیچ، پنجگور، صحبت پور، جعفرآباد، لسبیلہ اور قلعہ سیف اللہ سمیت سیلاب سے متاثرہ مختلف اضلاع میں ہیضے کی صورتحال تشویشناک ہوگئی ہے، جہاں یومیہ بڑی تعداد میں کیسز رپورٹ ہونے کا سلسلہ جاری ہے، کیچ میں اب تک سب سے زیادہ ہیضے کے 13149، خضدار میں 8877، پنجگور میں 7562 اور صحبت پور میں 6580 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ کوئٹہ میں ہیضے کے 6489، جھل مگسی میں 6073، جعفرآباد میں 5294، قلعہ سیف اللہ میں ہیضے کے 4947 اور لسبیلہ میں 4604 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.