تربت:
عومری کھن سامی میں سی پیک شاہراہ پر کرولا گاڈی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں خاتون سمیت 7 افراد ہلاک 3 زخمی ہوگئے۔ ہلاک و زخمیوں کا تعلق ضلع پنجگور اور خضدار سے ہے۔
لیویز زرائع کے ایم ایٹ شاہراہ سی پیک پر سامی عومری کھن کے قریب ٹریفک کے ایک المناک حادثے میں کرولا گاڈی اور موٹرسائیکل کے درمیان تصادم سے خاتون سمیت 7 افراد جان بحق اور تین زخمی ہوگئے۔
لیویز کے مطابق حادثہ تیز رفتاری اور غفلت کے باعث اس وقت پیش آیا جب گاڈی ڈرائیور نے موٹرسائیکل سواروں کو بچانے کی کوشش میں گاڈی سڑک سے باہر نکال دی جس سے گاڈی موٹرسائیکل سے ٹکراکر الٹ گئی، گاڈی میں خواتین اور بچے بھی سوار تھے جن میں پانچ جان بحق ہوگئے جن کا تعلق ضلع پنجگور کے علاقہ تسپ سے ہے جبکہ موٹرسائیکل پر سوار دونوں افراد موقع پر جان بحق ہوئے ان کا تعلق ضلع خضدار کے علاقہ نال سے ہے، لیویز فورس نے واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اسسٹنٹ کمشنر تربت کی ہدایت پر جائے وقوعہ جاکر لاشیں اور زخمیوں کو اسپتال منتقل کردیا۔