اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ ان شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تمام اضلاع کو ہدایت کی جاتی ہے کہ اس سلسلہ میں 12 جولائی کو شہداء آواران 13 جولائی کو شہید ثمیر بلوچ 14 جولائی پارٹی کے مرکزی سیکرٹری جنرل شہید گل زمین حبیب جالب بلوچ ‘ 15 جولائی شہید نواب نوروز خان اور ان کے ساتھیوں کی شہادت اور 16 جولائی کو آغا ورنا نوروز بلوچ کی برسی اور 20 جولائی کو شہید حاجی لیاقت مینگل کے حوالے سے ان شہداء کی یاد میں مشترکہ تعزیتی ریفرنسز 15جولائی کو اپنے اپنے علاقوں میں منعقد کریں لہٰذا تمام پارٹی کارکنان ‘ عہدیداران اور عوام ان تمام تعزیتی ریفرنس میں زیادہ سے زیادہ شرکت کرکے ان شہداء کو خراج تحسین پیش کریں ۔

Latest on YouTube