بلوچستان نیشنل پارٹی کے سنٹرل ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبر سابق ایم این اے میرعبدالرٶف مینگل نے جاری بارشوں سیلاب وطوفان سے متاثرین کی حکومتی معاونت و مدد و رہنماٸی نہ کرنے پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوٸے کہا ہے کہ بلوچستان میں بارش وسیلاب نے تباہی مچادی ہے پورا بلوچستان اس وقت شدید مشکلات اور بےسروسامانی کے دورسے گزر رہا ہے- پی ڈی ایم اے اور این ڈی ایم اے کے تمام تر کاروٸیوں کا تزکرہ کاغذی حد تک ہے اور عملی طور پر کچھ بھی نہیں ہے- بارش کے متاثرین اس وقت کھلے آسمان پیاس اوربھوک میں مبتلاء ہیں، خوراک اور صاف پانی میسر نہیں جبکہ کووڈ کے دوران کچھ انسانی واقعات ہوٸے جو افسوسناک تھا لیکن ان بارشوں میں انسانی اموات مالی وجانی نقصانات سمیت مال مویشی زراعت وخوراک کے ذراٸع سب کچھ دسترس سے چلا گیا ہے جبکہ بلوچستان کا زمینی رابطہ دیگر علاقوں سے منقطع ہو چکا ہے- جبکہ بارشوں کے بعد خوراک کی کمی کیوجہ سے وبائی امراض میں اضافہ ہورہاہے- گیسٹرو کے باعث متعدد لوگ لقمہ اجل بن چکے ہیں کوٸی زمہ دار عوامی مشکلات میں نظر نہیں آرہاہے جبکہ بلوچستان میں سڑکیں ریلوے ٹریک تک کو پانی بہا کرلےگٸے ہیں اس گھڑی میں انسانی حقوق کے اداروں اقوام متحدہ کے ذیلی اداروں کی ریلیف کا امکان نظر نہیں آرہاہے حالانکہ ہنگامی بنیادوں پر بلوچستان کو قومی وبین الاقوامی امداد وریلیف کی ضرورت ہے- ہنگامی حالات کا مقامی سطح پر اعلان صرف محکمہ موسمیات کے الرٹس کو سمجھا جارہاہے جبکہ انتظامیہ بے بس سامان کی عدم دستیابی کے باعث ہاتھ پر ہاتھ رکھ کر بیٹھے ہوٸے ہیں- کوٸٹہ کے نواعی علاقے میں ریسکیو سرکار پی ڈی ایم اے بے بس دکھاٸی دٸیے جبکہ مقامی دو نوجوانوں جلیل احمد شاہوانی اور امیرحمزہ شاہوانی نے دو ڈیڈ باڈیز کونکال کرحکومتی دعوٶں کی نفی کردی جبکہ حکومت کے پاس وه سہولیات نہیں ہیں جو لوگوں کو سیلاب سے نجات دلائے- بلوچستان موجودہ دور میں بڑی مشکل میں قدرتی آفات ک اشکار ہے یہ دارالحکومت کا منظرنامہ ہے تو دیہی علاقوں میں لوگوں کی جانی مالی نقصان بہت ہی زیادہ ہے- لوگوں کے مال مویشی کو نقصان پہنچا ہے- حالیہ طوفانی بارشوں میں جو نقصان ہوا ہے، بین الاقوامی فلاحی اداروں اقوام متحدہ ودیگرانسانی حقوق کے اداروں کو چائیے کہ بلوچستان کے لوگوں کو سیلاب سے ریلیف فراہم کرے اور اس مشکل اور مصیبت کی گھڑی میں فوری حل طلب مساٸل ومشکلات کوکم کرے-
مخیرحضرات فلاحی و رفاعی ادارے غیرملکی این جی اوز ایمنسٹی انٹرنیشنل میڈیا و دیگربنیادی انسانی حقوق کی علمبردار صدی کی سب سے بڑی تباٸی سیلاب کی تباہ کاریوں کا شکار بلوچستان کو توجہ دیں- خوراک کی کمی طبی امراض گیسٹرو اور دیگر وباٸی امراض کے تدارک کےلٸے ہنگامی بنیادوں پرکردار ادا کریں۔