وفاقی وزیر مملکت برائے توانائی حاجی میر محمد ہاشم نوتیزئی نے کہا ہے کہ ملک میں بجلی کی شاٹ فال کے خاتمے کیلئے ہمارے چار پانچ پروجیکٹس پرتیزی سے کام جاری ہے جس کے تکمیل سے جو پاور آف جنریشن حاصل ہوگا اس سے بجلی کی پیداوار بڑھ جائے گی اور ملک بجلی کے بحران کا خاتمہ ہوگا،ان خیالات کااظہارانہوں نے دورہ مستونگ کے دوران میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے کیا۔اس وقت ملک میں بجلی کی طلب 27000ہزار میگاواٹ جبکہ پیداوار 20/21ہزار میگاواٹ ہے جس کو پورے ملک کو چلانے کیلئے ملک بھر میں تقسیم کرتے ہیں اور بجلی کی چھ ساتھ ہزار میگاواٹ شاٹ فال ہے،حکومت مسلسل کوشش کررہی ہے کہ جو پروجیکٹ ہے وہ جلد مکمل ہو اور امید ہے کہ ہم اس بحران سے جلد نکل آئیں، اور ہماری ہرممکن کوشش ہے کہ عوام کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کریں، بلوچستان میں بجلی کی بہت کمی ہے اور ڈیمانڈ پندرہ سو میگاواٹ ہے جبکہ اس وقت بلوچستان کو پانچ چھ سو میگاواٹ بجلی دیا جارہاہے اس حوالے سے میں نے وزیراعظم کو درخواست ارسال کیاہے اور کوشش ہے کہ بلوچستان کو آٹھ سو سے ایک ہزار میگاواٹ بجلی ملے تو اس سے بلوچستان میں لوڈشیڈنگ چار سے چھ گھنٹے تک ہوگی، انھوں نے کہاکہ جب میرے اوپر زمہ داری عائد ہوئی تو میں چاہتا ہوں پاور انرجی کے حوالے سے بلوچستان کے عوام کو درپیش مسائل و مشکلات ہے میں خود بلوچستان کے ہر ڈویژن میں جاکر لوگوں سے ملاقات کرکے انکے مسائل سنوں اور اپنے نظروں سیدیکھ لوں،اسی لئے آج کیسکو کے اعلی آفیسران کے ہمراہ مستونگ کا دورہ کررہاہوں اور پورے ڈویژن کا سرویکرکے مسائل کے حل کیلئے اقدامات اٹھاسکوں،بلوچستان نیشنل پارٹی بلوچستان کے عوام کی تکلیف و مسائل و مشکلات کو دور کرنے کیلئے نیک نیتی کے ساتھ کوشش کررہی ہیں ۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.