گورنر بلوچستان جان محمد جمالی نے بلوچستان کا بجٹ پیش کرنے کی تاریخ میں تبدیلی کردی، صوبائی اسمبلی کا اجلاس 17 جون کے بجائے 20 جون کو ہوگا، نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا۔
گورنر بلوچستان کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق صوبائی بجٹ 23-2022ء اب 17 جون کے بجائے پیر 20 جون کو پیش کیا جائے گا، جبکہ 23 جون سے 27 جون تک اس پر بحث ہوگی۔
اس سے قبل بلوچستان کا بجٹ اجلاس 17 جون کو طلب کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا گیا تھا۔