بلوچستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی ایمپلائز جوائنٹ ایکشن کمیٹی کی جانب سے ملازمین کی چار ماہ سے بند تنخواہوں کےخلاف کوئٹہ پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیاگیا۔
مظاہرے میں ملازمین کے بچوں نے بھی بڑی تعداد میں شرکت کی۔
ملازمین نے مطالبہ کیاکہ ہمارے چار ماہ سے تنخوائیں بند ہیں جس کیوجہ سے ہم شدید مالی مشکلات سے دوچار ہیں ہمارے بچوں کو فیس نہ دینے کیوجہ سے اسکولوں سے نکال دیاگیا ہمارے گھروں کی چولہے بجھ گئے اور ہم فاقہ کشی پر مجبور ہے۔
صوبائی نگران حکومت سے پرزور مطالبہ ہے کہ ہمارے خون پسینے کی کمائی ہوئی تنخوائیں فوری طور پر ادا کی جائے ساتھ ہی 617 ملازمین کے اجتماعی ریگولر آرڈر جاری کیاجائے 27 جون 2022 کے اپنے ہی جاری کردہ اجتماعی آرڈر کو انفرادی شکل دے لیکن بی ڈی اے انتظامیہ حیلے بہانے سے کام لےرہا ہے دوسرا مطالبہ 617 ملازمین کی چار ماہ سے بند تنخواہوں کی آدائیگی جوکہ بی ڈی اے کی اپنے اکاونٹ میں رکھے ہوئے۔