بلوچستان کے دوردرازاضلاع میں تعلیم کی بہتری کیلئے اقدامات کاعمل جاری، محکمہ کالجزمیںتمام تدریسی عملے کی اٹیچ مِنٹ ختم کردی گئی، فوری طورپراپنی اصل جائے تعیناتی پرحاضر ہونے کی ہدایت، سیکریٹری محکمہ کالجزہائیراینڈٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان حافظ عبدالماجدنے اپنے ٹویٹراکاﺅنٹ سے مراسلہ جاری کردیا۔
ڈائریکٹرکالجزہائیراینڈٹیکنیکل کالجزبلوچستان کوئٹہ، ڈائریکٹرٹیکنیکل ایجوکیشن بلوچستان، ڈویژنل مانیٹرنگ آفیسر، تمام گرلزاوربوائزکالجزپوسٹ گریجویٹ، ڈگری، انٹر، کامرس کالجز، جی سی ٹی، جی پی آئی، جی آئی ٹی کے پرنسل، تمام گرلزپوسٹ گریجویٹ ڈگری، انٹر، جی سی ٹی، جی پی ایل، کالجزکے نام جاری ہونے والے مراسلے میں کہا ہے کہ مجازحکام نے فیکلٹی تدریسی عملے کاصوبے کے مختلف کالجزمیں ‘اٹیچ مِنٹ’ کی بنیادپرڈیوٹی سرانجام دینے کے عمل کاسختی سے نوٹس لیاہے،
اس طرح کے تدریسی عملے کی’اٹیچ مِنٹ’فوری طورپر ختم کی جاتی ہے۔مراسلے میں کہاگیا ہے کہ آپ کے کالجزمیں ‘اٹیچ مِنٹ ‘پرکام کرنے والے عملے کوفارغ کرکے محکمہ ہذاکوآگاہ کرکے فوری طورپرانہیں اپنی اصل جائے تعیناتی پرڈیوٹی دینے کی ہدایت کی جائے، احکامات پرعملدرآمد نہ کرنے کی صورت میںذمہ داروں کے خلاف بیڈاایکٹ2011کے تحت ضابطہ اخلاق کی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.