سابق وزیراعلیٰ بلوچستان ونیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر عبدالمالک بلوچ نے کہاہے کہ آئندہ انتخابات میں 2018ءجیسا عمل دہرایا گیا تو عوام کا فیڈریشن اور جمہوریت پر سے اعتماد ختم ہوجائے گا، بلوچستان میں صاف وشفاف انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے جس میں ٹھپہ ماری کا نظام نہ ہو،ٹرانسفر، پوسٹنگ اور نئی جماعتوں کے قیام سے گریز کرتے ہوئے عوام کوآزادانہ طریقے سے ووٹ ڈالنے کا حق دیا جائے۔
ان خیالات کااظہار انہوں نےذرائع ابلاغ کوانٹرویودیتے ہوئے کیا۔ ڈاکٹرعبدالمالک بلوچ نے کہاکہ بلوچستان میں صاف وشفاف انتخابات وقت کی اہم ضرورت ہے جس میں ٹھپہ ماری کا نظام نہ ہوںٹرانسفر پوسٹنگ اور نئی جماعتوں کے قیام سے گریز کرتے ہوئے عوام کوآزادانہ طریقے سے ووٹ ڈالنے کا حق دیاجائے
یہ عوام کی مرضی پر چھوڑ دیں کہ وہ ڈاکٹرمالک کو ووٹ دیتے ہیں یا کسی اور امیدوار کو ، ہمارا نظریہ ہے کہ طاقت کاسرچشمہ عوام ہے اور لوگوں کوآزادی ہونی چاہےے کہ وہ اپنا ووٹ اپنی مرضی کے مطابق کسی پارٹی کودیں انہوں نے کہاکہ اگر آئندہ انتخابات میں2018ءجیسا عمل دہرایاگیا
ہم سمجھتے ہیں کہ اس فیڈریشن اور جمہوری عمل پر عوام کی امیدیں دم توڑ جائے گی ،بلوچستان میںمجموعی طورپر جمہوری سیاست میں نوجوانوں کا رحجان کم ہے ہماری کوشش ہے کہ لوکل گورنمنٹ کے ذریعے نئے لوگ آگے آئیں ان کو ہم سیاسی طورپر ایجوکیٹ کرے اور انہیں آئندہ ونئی لیڈرشپ کے طورپر جگہ دیں ۔
امید ہے کہ چیزیں بہتر سے بہتر کی جانب جائے گی اب وہ پارٹی جو ہم دو یا تین دہائیوں سے دیکھتے ہیں وہ بارکھان ،صحبت پور ،پنجگور ،اوستہ محمد تک نہیں پہنچاتھا آج دوستوں کی جدوجہد اور قربانیوں کے بدولت بلوچستان کے ہر علاقے میں پارٹی وجود رکھتی ہے ۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.