بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی بیان میں بلوچستان کے مختلف علاقوں میں ٹارگٹ کلنگ کے ذریعے لوگوں کو شہید کرنے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ایسا لگ رہا ہے کہ جیسے کہ قانون کی عملداری نہ ہونے کے برابر ہے- عوام خود کو غیر محفوظ محسوس کرتے ہیں- ایک ہفتے کے دوران بلوچستان کے مختلف علاقوں میں لوگوں کو قتل کر کے ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو چکے ہیں اور کسی بھی واقعے میں کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے- بیان میں ان واقعات پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ حکومت وقت فوری طور پر ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقدامات کرے تاکہ امن و امان بحال ہونے کے ساتھ ساتھ عوام کا اعتماد بحال ہو- بیان میں کہا گیا ہے کہ بی این پی جمہوری سیاسی جماعت ہونے کے ناطے مسائل پر آواز بلند کرتی رہی ہے اور آئندہ بھی کرتی رہے گی-
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.