بلوچستان میں یکم جون سے 25 اگست تک ہونے والی مون سون بارشوں نے ریلوے لائنوں کو بڑے پیمانے پر نقصان پہنچایا تھا، نوشکی-دالبندین سیکشن اور سبی-جیکب آباد سیکشن پر پٹڑیاں پانی میں بہہ گئیں، بولان میں ہرک کے مقام پر 130 سال پرانا ریلوے پل گر گیا۔محکمہ ریلویز کوئٹہ کے عملے نے نوشکی-دالبندین ریلوے سیکشن کی مرمت کرکے اس سیکشن پر ٹرین سروس بحال کرادی تاہم سکھر ڈویژن میں سبی-جیکب آباد سیکشن پر پڑنے والے شگاف کی مرمت 40 روز گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہو سکی۔ریلوے حکام نے بتایا کہ سبی-جیکب آباد سیکشن پر پڑنے والے شگاف کی مرمت کا کام آخری مراحل میں ہے، جو آئندہ دو روز تک مکمل ہونے کا امکان ہے جس کے بعد پشاور سے جعفر ایکسپریس کی مچ تک آمد کا سلسلہ شروع ہوجائے گا، ہرک پل کی مرمت تک مسافروں کو بسوں کے ذریعے مچھ سے کوئٹہ لایا جائے گا۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.