بلوچستان میں سیلاب سے تباہی کا سلسلہ جاری ہے ، گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں ، جس کے بعد اب تک صوبے میں اموات کی تعداد 250 ہو گئی ہے۔ پروینشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بارش اور سیلاب کے نتیجے میں ہونے والے حادثات میں مزید 2 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں ،بلوچستان میں یکم جون سے اب تک جاں بحق ہونے والوں کی تعداد 250 ہوگئی۔جاں بحق ہونے والوں میں 117 مرد 60 خواتین اور 73 بچے شامل ہیں، سب سے زیادہ 27 ہلاکتیں کوئٹہ ، 21 لسبیلہ اور 17 پشین میں ہوئیں ،اس کے علاوہ صوبے میں بارشوں کے دوران مختلف حادثات میں 110 افراد زخمی ہوچکے ہیں۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.