بلوچستان میں حالیہ بارشوں اور سیلابی ریلوں سے 9 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔ قدرتی آفات سے نمٹنے کے صوبائی ادارے پراونشل ڈیزاسسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے بتایا ہے کہ بلوچستان میں پری مون سون بارشوں اور سیلابی ریلوں کے باعث مجموعی طور پر نو افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوئے جبکہ چار لاپتہ ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے حکام کے مطابق ضلع ہرنائی کے علاقے اسپین تنگی میں سیلابی ریلا دو خواتین اور ایک بچی سمیت تین افراد کو بہا کر لے گیا تھا، جن میں سے بچی کی لاش مل گئی جبکہ دو خواتین لاپتہ ہیں۔ حکام نے بتایا کہ ہرنائی میں بارشوں سے چار مکانات اور سنجاوی ہرنائی شاہراہ کو نقصان پہنچا ہے۔ اس کے علاوہ دو پل اور ایک کلومیٹر ریلوے ٹریک بھی کچھ متاثر ہوا ہے جبکہ بارشوں نے فصلوں کو بھی نقصان پہنچایا ہے۔ پی ڈی ایم اے کے اعداد وشمار کے مطابق 20 جون سے ہونے والی بارشوں اور سیلاب کے باعث مجموعی طور پر اب تک صوبے کے مختلف علاقوں میں نو افراد ہلاک اور 21 زخمی ہوئے ہیں۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.