بلوچستان میں بارشوں اورسیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ہیضے کے کیسز میں اضافہ ہوا ہے گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ہیضے کے مزید2583کیسزرپورٹ ہوئے ہیں اور ہیضے کے مجموعی کیسزکی تعداد91ہزار898ہوگئی ہے۔محکمہ صحت کی رپورٹ کے مطابق بلوچستان کے34میں سے26 اضلاع ہیضے کی وباءسے متاثر ہوئے ہیں جبکہ بارشوں اور سیلاب سے شدید متاثرہ اضلاع میں ہیضے نے وبائی شکل اختیار کرلی ہے جہاں دن بدن کیسز میں تیزی سے اضافہ ہورہاہے۔اعدادوشمار کے مطابق ضلع کیچ میں اب تک ہیضے کے12544،خضدارمیں 8581 اور پنجگورمیں 7229 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں،جھل مگسی میں 5723،کوئٹہ میں5345،صحبت پورمیں 5176،لسبیلہ میں 4420،جعفرآبادمیں 4418 اور قلعہ سیف اللہ میں 4217کیسزرپورٹ ہوئے ہیں ، ضلع لورالائی میں ہیضے کے 3410 اور چمن میں اب تک 2795 کیسز رپورٹ ہوئے ہیں ، دیحر اضلاع میں بھی ہیضے کے کیسز سامنے آرہے ہیںبلوچستان میں رواں سال ہیضے کی وباءسے 35افراد انتقال کرچکے ہیں۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.