نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی نے اپنے ایک جاری بیان میں کہا ہے کہ بلوچستان مسائل کی آماجگاہ بن چکا ہے۔
عوام مہنگائی کے بوجھ کے نیچے دبتے جارہے ہیں، آئے روز ضروری سامان سمیت اشیائے خورونوش پر بھاری ٹیکسوں کے اضافے نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے لیکن اس کے باوجود سرکاری مطلق العنان حکمران بے بسی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انتظامی امور سے منسلک معاملات کر نظر انداز کر رئے ہیں۔
تعلیم، صحت، روزگار اور تحفظ فراہم کرنا ریاست کی ذمہداری ہے جو کہ مکمل بلخصوص بلوچستان میں ناکام ہو چکی ہے۔
حالات یہاں تک پہنچ چکے ہیں کہ ریاست اپنے مشینری سے کام تک نہیں لے سکتا اور بد ترین کرپشن یا سفارش کی بنیاد پر بھرتیاں
کر کے میرٹ کو پامال کر چکے ہیں اور اس کرپٹ نظام کی وجہ سے ملازمین تنخوا وصول کر کے ڈیوٹی سے غیرحاضر ہیں ، جس کی
ایک واضح مثال پنجگور ٹیچنگ ہسپتال کے لئے چھتیس ڈاکٹروں کی تقرریاں ہیں جس میں صرف ایک لیڈی ڈاکٹر نے جوائننگ دی ہے۔
یہی حالات بلوچستان کے تمام اضلاع کی ہیں۔ اکیسویں صدی میں بلوچستان کے عوام کو بنیادی سہولیات سے محروم رکھا گیا ہے۔
آج بھی پنجگور سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں انٹرنیٹ جیسی سہولیات سے عوام الناس محروم ہیں۔ مواصلاتی نظام کی
مضبوطی عوام کے مابین ایک بہترین رابطے کو قائم و مستحکم رکھتا ہے جسکا بالواسط مثبت اثرات معیشت پر پڑھتے ہیں۔
نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی کا واضح موقف ہے کہ بلوچستان کے عوام پر مسلط ظلم و زیادتیوں کا ازالہ کیا جائے اور بلوچستان کی
آمدن کو یہاں بسنے والے عوام پر خرچ کر کے ایک فلاحی معاشرے کی تکمیل کو ممکن بناتے ہوئے بنیادی تحفظ کو یقینی بنایا جائے
بصورت دیگر پارٹی ہر طرح کے جمہوری احتجاج کے حق کو محفوظ رکھتے ہوئے ہوشربا مہنگائی، کرپشن اور میرٹ کی پامالیوں کے خلاف جدوجہد جاری رکھے گی اور بلوچستان کے سیاسی و معاشی خودمختاری کے لئے ضروری ہے کہ اس سر زمین کا فیصلہ بلوچستان کے عوام خود لے سکیں کیونکہ استعمار کا مقصد محکوم کا استحصال کرنا ہے جس کو سیاسی مزاحمت کے ذریعے ختم کیا جا سکتا ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.