ایوان بالا میں انکشاف ہوا ہے کہ بلوچستان سے ایسے افسران چنے گئے ہیں جن کے ڈومیسائل جعلی ہیں،122سفارتخانوں میں کتنے افسران بلوچستان سے ہیں اور کتنے جعلی ڈومیسائل پر موجود ہیں،معاملہ کمیٹی کو بھجوایا جائے تاکہ انکا محاسبہ کیا جا سکے ،چیئرمین سینٹ نے معاملہ کمیٹی کو بھیج دیا۔سینیٹ میں اظہارخیال کرتے ہوئے سینیٹر نسیمہ شاہ نے کہاہے کہ عزت و احترام عاجزی میں ہوتا ہے ،غرور و تکبرکرنے والے خاکستر ہوجاتے ہیں ،122سفارتخانوں میں بلوچستان سے چھ گریڈ بائیس کے افسرا ن لگنے چاہیے ،اور جن کو رکھا گیا ہے انکے ڈومیسائل جعلی ہیں،اس کو کمیٹی کو بھجوا دیا جائے تاکہ اس کی چھان بین کی جا سکے۔جس پرچیئرمین سینیٹ نے اسے کمیٹی کوبھجوانے کاحکم جاری کیااورسینیٹرنسیمہ سیداحسان شاہ کوبھی کمیٹی میں شامل ہونے کاکہا۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.