ڈی بلوچ شاہراہ پر دوسرے روز بھی بلوچ شاعرہ حبیبہ پیرجان کی جبری گمشدگی کے خلاف ایم ایٹ شاہراہ ڈی بلوچ کے مقام پر بند رہا ۔ جہاں خواتین کی ایک کثیر تعداد موجود تھی ۔ دو شامیانے نصب کئے گئے تھے ایک میں خواتین جبکہ دوسرے میں مرد بیٹھے رہے۔ دھرناگاہ میں مسلسل لوگوں کی آمدرفت جاری ہے جو دھرنا کے شرکا سے اظہار یکجہتی کرتے رہے۔ خواتین میں بیٹھے بچیوں نے پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے اور نعرہ زن تھے- اسی تناظر میں بلوچ خواتین کی جبری گمشدگیوں کےخلاف بلیدہ میں احتجاجی ریلی نکالی گئی اور لیویز تھانہ کے باہر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ جسمیں علاقہ مکینوں نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اغوانما گرفتاری کی مذمت کی اور خواتین کی فوری رہائی کا مطالبہ کیا- اس کے علاوہ حق دو تحریک کی اپیل پر بلوچ عورتوں کی جبری گمشدگی کے خلاف تربت سمیت ضلع کے تمام چھوٹے بڑے شہروں میں شٹرڈاؤن ہڑتال کی جارہی ہے۔ تربت میں ہڑتال کے دوران سینما چوک پر ٹائر جلا کر ٹریفک بند کردی گئی ہے۔ خیال رہے گزشتہ چند دنوں میں کراچی اور تمپ سے دو بلوچ خواتین نور جان بلوچ اور حبیبہ بلوچ کو حراست میں لیا گیا ہے، جس کی وجہ سے بلوچ حلقوں میں اس حوالے سے شدید غم وغصہ پایا جاتا ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.