بلوچستان نیشنل پارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ 15 اپریل 2022 کو وزیراعظم میاں شہباز شریف سے سردار اختر جان مینگل کی قیادت میں بی این پی کے وفد نے ملاقات کی تھی جس میں کوئٹہ، خضدار، قلات، چمن تا کراچی روڈ کو دو رویہ کرنے اور کوئٹہ، بولان تا جیکب آباد روڈ کو مزید بہتر بنانے کیلئے کہا تھا اور سڑکیں دو رویہ نہ ہونے کی وجہ سے آئے روز ہونے والے جانی نقصان سے بھی آگاہ کیا تھا جس کے بعد وزیراعظم نے دونوں منصوبوں کی منظوری دیتے ہوئے حکومت کو ٹینڈر جاری کرنے کا حکم دیا، جاری ہونے والے ٹینڈر کے مطابق دونوں سڑکوں کو 5 مراحل میں تعمیر کیا جائے گا- بیان میں کہا گیا کہ بی این پی کی سیاست کا مقصد عوام کے مسائل کو اولین ترجیح پر حل کرنا ہے جس کے لئے پارٹی عملی اقدامات کر رہی ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.