بلوچستان اسمبلی کا بجٹ اجلاس ایک مرتبہ پھر ملتوی کردیا گیا ہے۔ وزیراعلیٰ بلوچستان عبدالقدوس بزنجو نے بجٹ اجلاس ری شیڈول کرنے کے لئے قائم مقام گورنرکومراسلہ ارسال کردیا ہے جس میں بتایا گیا کہ آج ہونے والا بجٹ اجلاس اب کل21 جون کوہوگا۔ سرکاری حکام نے حکمران جماعت بی اے پی کی کونسل مصروفیات کو صوبائی اسمبلی کا اجلاس ملتوی کرنے کی وجہ قرار دیا ہے۔ ذرائع کے مطابق بجٹ کے حوالے سے تیاری مکمل نہیں ہے اور فنڈز کی تقسیم کے حوالے سے بھی مشاورت جاری ہے۔ اس سے قبل بھی بجٹ اجلاس 17 جون کو طلب کیا گیا تھا جس کی تاریخ تبدیل کرکے 20 جون مقرر کی گئی تھی۔ بلوچستان کا آئندہ مالی سال کے بجٹ کا تخمینہ 560 ارب روپے زائد کا لگایا گیا ہے۔ بجٹ میں ترقیاتی منصوبوں کے لیے 195 ارب روپے جبکہ غیرترقیاتی مد میں 385 ارب روپے مختص کیے جانے کا امکان ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.