بلوچستان نیشنل پارٹی کی رکن اسمبلی شکیلہ نوید دہوار نے کہا ہے کہ خواتین پارلیمنٹیرئن نے قانون سازی میں اہم کردار ادا کیا ہے، خواتین کی سیاسی اور صحافتی جد و جہد کو نظر انداز نہیں کیا جاسکتا، نئی نسل میں خواتین کو اپنی لڑائی خود لڑنا ہوگی تاکہ اپنی حیثیت و اہمیت کو منوایا جا سکے، خواتین نے ہر شعبے میں سہولیات اور وسائل میسر آنے کے بعد اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا کر اپنے آپ کو منوایا ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کو کوئٹہ پریس کلب میں وویمن میڈیا سینٹر کے زیرِ اہتمام منعقدہ ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے کیاشکیلہ نوید دہوار کا کہنا تھا کہ یہ ثابت ہوا ہے کہ خواتین کے بغیر قانون سازی موثر نہیں ہو سکتی اور بلوچستان اسمبلی میں موجود خواتین پارلیمنٹیرین نے قانون سازی کیلئے تحقیق کی مناسب سہولتیں میسر نہیں ہیں اسمبلی میں جدید لائبریری اور سپورٹنگ اسٹاف کی اشد ضرورت ہے۔صوبائی دارلحکومت کوئٹہ میں جاری ورکشاپ میں شہر کی بڑی جامعات کی طالبات حصہ لے رہی ہیں، اس پروگرام کا مقصد میڈیا سے منسلک خواتین کی تربیت کرنا اور انہیں عملی مواقعوں کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرنا ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.