سیو اسٹوڈنٹس فیوچر کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ ایچ ای سی کی جانب سے جاری “یو ایس اے ٹی ٹیسٹ” کو مخصوص نشستوں پر داخلہ لینے کے خواہشمند بلوچستان کے طلبہ کے لئے رجسٹریشن کی آخری تاریخ سے محض دو دن پہلے لاگو کرنے کو مسترد کرتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان کے پسماندہ و زبوں حالی کا شکار تعلیمی اداروں کے طلبہ کو وفاق و پنجاب کے طلبہ کے مد مقابل لا کر میرٹ کے تقاضوں کو پورا نہیں کیا جارہا۔ متعلقہ ادارے کو ٹیسٹ لاگو کرنے سے پہلے اس بات کو مد نظر رکھنا چاہیے کہ بلوچستان کے طلبہ وفاق و پنجاب کے طلبہ کے برعکس اعلی سہولیات سے آراستہ تعلیمی اداروں، لیپ ٹاپ و دیگر اسکیموں اور انٹرنیٹ کی فراہمی سے یکسر محروم ہیں۔ ترجمان نے کہا کہ ڈائریکٹوریٹ کی جانب سے لیا جانے والا داخلہ ٹیسٹ اور اسکا طریقہ کار طلبہ کے لئے قابل اعتماد ہے، حالیہ ٹیسٹ، تاریخ تنسیخ،رجسٹریشن کا طریقہ کار اور فیس طلبہ کے لئے باعث پریشانی بن رہا ہے۔ مزید انکا کہنا تھا کہ تنظیم طلبہ کے اکیڈمک مدد و رہنمائی کے سلسلے میں سر گرم عمل ہے اور مذکورہ اقدام کی وجہ سے طلبہ طبقے میں تذبذب و بے چینی کو مدنظر رکھتے ہوئے اس اقدام کو کسی بھی طرح سے تعلیم دوست تصور نہ کرتے ہوئے اسکو مسترد کرتی ہے۔ آخر میں ترجمان نے کہا کہ اگر ذمہ داران نے اس فیصلے پر جلد نظر ثانی کرکے طلبہ کے لئے کوئی مثبت حل نہیں نکالا تو تنظیم طلبہ کے شانہ بشانہ سخت اقدامات اٹھانے پر مجبور ہوگی جس کا ذمہ دار ایچ ای سی ہوگا۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.