بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی ایگزیکٹو کمیٹی کے ممبروسابق ایم این اے میررٶف مینگل، مرکزی ایگزیکٹوکمیٹی کے ممبرایم پی اے میر اکبر مینگل اور چٸیرمین جاوید بلوچ نے ایران زاہدان میں نہتے بلوچ عوام پر اشتعال انگیزی کو جس میں اب تک سینکڑوں افراد شہید اور ہزاروں کی تعداد میں زخمی ہوئے ہیں انسانیت سوز عمل قرار دیا ہے جسے کسی بھی سماج شعورعرض میں نیک شگون نہیں سمجھا جاتا ہے- انہوں نے کہا کہ ایک ریاستی اہلکار کی مبینہ غلطی کو چھپا کر ایک نہتی عورت کے ساتھ روا رکھے گٸے ناروا و نا شائستہ عمل کی بنیاد پر دوران ہراست عورت کی شہادت ہونا جس پر تحقیقات وقوانین کو لاگو کرنے کے بجاٸے ان کے ساتھ ہونے والے زیادتی کو تحفظ دینےکے لٸے عوام پر گولیوں کی بوجھاڑ کرکے جمہوری احتجاج کو روکنے کی روش قابل مزمت ہے- جس سے خطہ میں پہلے سے پاٸی جانے والی بےچینی میں مزید اضافہ ہوگا کیونکہ گزشتہ کٸی روز سے جاری احتجاج میں شدت اور روکنے کےلٸے طاقت کا بےرحمانہ استعمال بنیادی حقوق کی شدید خلاف ورزی ہے جس سےایرانی علاقوں میں مقیم بلوچ قوم کو اکیسویں صدی کی بدترین صورتحال کا سامنا ہے انہوں نے مطالبہ کیا کہ جاری احتجاج پر اشتعال انگیزی اور فوج گردی کو بند کیا جاٸے اور ان کے جاٸز مطالبات کوفی الفورتسلیم کیا جاٸےاور نہتے بلوچ عوام کےساتھ جاری دہشتگردانہ طرز جنگ جدل کو ختم کیا جاٸے-
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Contact Us:
Email:balochistanaffairs@gmail.com
Mobile/WhatsApp: +44 7459 170947
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.