گزشتہ شب اوستہ محمد اور پس گردائی میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، شہر میں روڈوں پر پانی سمندر کا منظر پیش کرنے لگا۔
بارش سے املاک کو نقصان، کوئی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
بارش سے سیلاب متاثرین میں شدید پریشانی ہے کیونکہ ان کے گھر پہلے گرے ہوئے ہیں وہ بے گھر ہیں حکومت کی جانب سے اعلان کردہ کوئی گھر نہیں ملے، جبکہ منتخب نمائندوں نے صرف اعلان ہی کیا کوئی عملی کام نہیں ہوا ہے۔