گوٹھ منظور حسین لاشاری میں دس سالہ نوجوان فرحان علی لاشاری گیسٹرو کی وبا سے انتقال کرگیا، جبکہ ایک نوجوان بہرام لاشاری گوٹھ غریب آباد میں ڈینگی بخار کی وجہ سے انتقال کرگیا۔ ڈیرہ اللہ یار میں ایک مریض ڈینگی میں مبتلا جس کی تصدیق ہوگئی۔ ملیریا، بخار اورگیسٹرو میں اضافہ، دوائیاں کم ہوگئیں۔ اوستہ محمد میں سیلابی صورتحال کے باعث بیماریاں پھیلنے لگیں، ضلع میں ادویات ناپید جبکہ ہسپتالوں میں بھی مریضوں کی تعداد میں اضافہ ہوگیا ہے۔ دریں اثناء وب گستوئی مندوخیل کلی بہلول حمزہ خیل میں ہیضے کی وبا سے ایک اور خاتون جاں بحق ہوگئی، ژوب یونین کونسل گستوئی مندوخیل بارڈر مون سون بارشوں کی وجہ سے مالی جانی نقصانات کے علاہ رہی سہی کسر ہیضے کی وبا نے پوری کردی ہے، گستوئی بہلول میں ہیضے سے ایک اور خاتون جاں بحق جبکہ درجنوں لوگ ہیضے کی بیماری میں مبتلا ہیں، علاقے میں مستقل طبی عملہ نہ ہونے کی وجہ سے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.