عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر وصوبائی پارلیمانی لیڈر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ دہرے معیار انصاف سے پشتون اور بلوچ ناامید ہوتے جارہے ہیں، پنجاب کا ڈومیسائل رکھنے والے چاہے کچھ کہہ دیں چاہے کچھ بھی کر ڈالیں تو انہیں روکنے والا کوئی نہیں۔ رکن قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر کے باوجود زندان میں ہے، انتہا پسندی کی لہر سے پشتون افغان وطن جل کر راکھ ہوچکا جبکہ پشتونوں کے خون پردنیا جہان نے مفادات حاصل کئے۔ پشتون افغان سرزمین بین الاقوامی مفادات کی جنگ میں جل رہی ہے، ہم کرسی نالی ڈانگے اور ڈونگے کی سیاست پر نہیں بلکہ قومی ایشوز قومی بیانیے کے ساتھ کھڑے ہیں۔ لورالائی ڈویژن اے این پی کے مرہون منت ہے گوکہ لورالائی کے عوام نے اے این پی کو حق نمائندگی نہیں دیا جبکہ مذہب اور قوم کے نام پر پشتونوں کو اندھیرے میں رکھنے والوں نے کئی بار حق نمائندگی کے باوجود میختر کو سب ڈویژن کی حثیت نہ دلاسکا۔ 8 اگست سے وابستہ دلخراش یادیں ناقابل فراموش ہیں، جب تک اس ملک میں حقیقی جمہوریت کو پنپنے کا موقع نہیں دیا جاتا ملک ترقی اور خوشحالی کی راہ پر گامزن نہیں ہوسکتا۔ اداروں کو آئینی فریم ورک کے اندر رہتے ہوئے کردار اداکرنا ہوگا۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.