بلوچستان نیشنل پارٹی خواتین ونگ کی مرکزی سیکرٹری جنرل و رکن صوبائی اسمبلی بانک شکیلہ نوید دہوارنے کچھی کے ہنگامی دورہ کیا۔اس موقع پر رکن صوبائی اسمبلی بانک شکیلہ نوید دہوار نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ قائد سردار اختر مینگل نے پارٹی کے ایم این اے اور ایم پی اے کی خصوصی ٹیم تشکیل دی ہے کہ سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا جائے میرا دورہ ڈیرہ مراد جمالی اوستہ محمد جعفرآباد سبی اور بولان کچھی کا ہے، مجھے انتہائی افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ ڈیرہ مراد جمالی سبی کی انتظامیہ نااہل ہے، سیلاب سے متاثرین کو اب تک کوئی ریلیف راشن فنڈ تقسیم نہیں کیا گیا، لوگ کے گھروں میں ابھی تک پانی کھڑا ہے مخصوص لوگوں تک راشن تقسیم کیا جا رہا ہے امدادی سرگرمیاں بہت ہی سست راوی کا شکار ہے سیلاب سے متاثر ہونے والوں کی تعداد بہت زیادہ ہے لیکن انتظامیہ ریلیف فراہم کرنے میں دلچسپی نہیں لے رہی ہے سبی کے ڈپٹی کمشنر جو کہ پنجاپ سے ہو کر آئے شاہد وہ صوبے کی راویات کو بھول چکے ہیں اب تک انکے ذہن سے پنجاپ کی ہوائیں دوڑ رہی ہے سبی کے گاوں دہپال میں سیلاب متاثرین کی تعداد 50 سے زیاد ہے لیکن ڈی سی نے تین گھروں میں ریلیف راشن ٹینٹ فراہم کیا ہے انتہائی افسوس سے کہنا پڑ رہا ہے کہ سبی کے کئی دیہاتوں میں لوگوں کے گھروں میں اب تک پانی کھڑا ہے اس حوالے سے بھی کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں لوگ اپنی مدد آپ کے تحت اپنے گھروں کا پانی نکال رہے ہیں رکن صوبائی اسمبلی بانک شکیلہ نوید دہوار نے کہا بی این پی صوبے کی عوام کو کسی گھڑی تنہا نہیں چھوڑے گی سیلاب سے متاثرہ علاقے کے لوگوں کے مسائل کو مرکز کے ایوانوں تک پہنچائیں گے ان کے حل کے لیئے جدوجہد جاری رکھیں گے انہوں نے کہا پی ڈی ایم اے کی جانب سے بھی کوئی خاطرخواہ اقدامات نہیں کیئے گئے ہیں لوگ اب تک بے یارو مدد گار بیٹھے ہوئے ہیں کئی علاقوں کا زمینی راستہ بھی منقطع ہوا پڑا ہے کوئی متبادلہ راستہ بن کر نہیں دیا جا رہا ہے اس حوالے سے متعلقہ محکموں نے خاموشی اختیار کر رکھی ہے۔
ABOUT
Balochistan Affairs is a non-partisan Multiplatform media forum, which is guided by an independent editorial policy. We intend to initiate and promote serious discussions on the affairs related to the Baloch and Balochistan through the free exchange of ideas and opinions from journalists, linguists, intellectuals, activists, and academia.
FOLLOW US
MOST READ
Copyright © 2023 BalochistanAffairs Media All Rights Reserves.