امدادی کمیٹی برائے سیلاب متاثرین لسںیلہ جو کہ حب کے مختلف سماجی تنظیمات کے دوستوں و رضاکاروں پر مشتمل ہے۔ گزشتہ تقریباً 11 روز سے کمیٹی کے تمام اراکین رضاکارانہ طور پر لسبیلہ کے سیلاب زدگان کی امدادی سرگرمیوں میں مصروف عمل رہے ہیں۔ امدادی کمیٹی برائے سیلاب متاثرین نے چار روزہ کیمپ میں جمع شدہ سامان، راشن ،کپڑے ،بسترے ، ادویات و دیگر عطیات لسبیلہ کے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں میں تقسیم کیئے۔ کمیٹی کے رضاکاروں نے اوتھل شہر کے قرب و جوار میں مختلف متاثرہ علاقہ جات جن میں جاموٹ کالونی ، ریجا گوٹھ، ناکھا گوٹھ ، فدا حسین شاہ درگاہ، رونجہ کالونی ، بنودی ، لنڈا پل، موچی محلہ ، جمالی محلہ ، کنڈیارو ، مکائے و دیگر شہر کے وسط میں متاثرہ خاندانوں میں راشن بیگ، ٹینٹ و دیگر اشیاء ضروریات رات کے اندھیرے میں تقسیم کیئے۔ جبکہ کمیٹی کی جانب سے لاکھڑا کے موضع شہہ (جنوبی) کے مختلف دیہاتوں اور گوٹھ صدوری و درگاہ پیر بمبل میں متاثرہ خاندانوں میں امدادی سامان (راشن ، ٹینٹ، کپڑے ، بسترے) تقسیم کیئے گئے۔ امدادی کمیٹی برائے سیلاب متاثرین کی جانب سے اسٹوڈنٹس کاؤنسل آف لسبیلہ کی جانب سے قائم کردہ میڈیکل کیمپ میں ادویات فراہم کیں گئیں ۔اس کے علاؤہ امدادی کمیٹی برائے سیلاب متاثرین کے رضاکاروں نے گوادر سے لسبیلہ یونیورسٹی (ڈسٹرکٹ گوادر) طلباء کمیٹی اور میر عبدالغفور کلمتی ٹرسٹ کے تعاون سے بھیجی گئی امداد گوادر کے رضاکاروں کے ساتھ مل کر اوتھل، لاکھڑا ، لیاری و بیلہ کے دور افتادہ کثیر گاؤں دیہاتوں میں تقسیم کرانے کے عمل میں کوآرڈینیشن اور کوآپریشن فراہم کی۔ جبکہ لسبیلہ یونیورسٹی ( ڈسٹرک گْوادر) طلبا کمیٹّی اور عبدالغفور کلمتی ٹرسٹ کی جانب سے امدادی کمیٹی برائے سیلاب متاثرین لسبیلہ کو 5 بڑے ٹینٹ بھی دیئے گئے جو کمیٹی نے مختلف متاثرہ لوگوں کو فراہم کیئے۔ امدادی کمیٹی برائے سیلاب متاثرین لسبیلہ کی جانب سے گدور گوٹھ بیلہ میں سیلاب سے متاثرہ تمام گھروں کو ٹینٹس و متاثرہ خاندان کو راشن فراہم کیا گیا جبکہ بیلہ شہر میں مقیم چند گھرانوں کو بھی امدادی سامان فراہم کیا گیا۔
امدادی کمیٹی برائے سیلاب متاثرین نے اپنی بساط کے مطابق اوتھل، لاکھڑا ، لیاری و بیلہ کے گاؤں دیہاتوں و شہر کے وسط میں کثیر تعداد میں متاثرہ خاندانوں کو امداد فراہم کی۔ کمیٹی نے حب شہر میں بلوچ کالونی سمیت سیلاب سے متاثرہ دیگر ندی کے اطراف میں مقیم گھرانوں کو بھی امدادی سامان فراہم کیا۔ ہم اپنی ٹیم کے تمام رضاکاروں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں کہ انہوں نے مشکل حالات میں کھٹن راستوں و لوگوں کے ہجوم کا سامنا کرتے ہوئے شب و روز اپنی توانائی صرف کرکے متاثرہ خاندانوں تک رسائی حاصل کی اور لوگوں کو مدد فراہم کی۔ امدادی کمیٹی برائے سیلاب متاثرین لسبیلہ اپنے تمام ڈونرز کا تہہ دل سے شکریہ ادا کرتی یے کہ انہوں نے بڑھ چڑھ کر اس کار خیر میں اپنی استطاعت کے مطابق حصہ شامل کیا اور کمیٹی تمام ڈونرز کو یقین دلاتی ہے کہ ان کی جانب سے دی گئی امداد متاثرہ خاندانوں تک پہنچائی جاچکی ہے۔ آخر میں کمیٹی کے تمام اراکین کے مشترکہ مشاورت سے یہ اعلان کیا جاتا گیا کہ اب یہ کمیٹی تحلیل کرکے اپنی تمام سرگرمیاں برخاست کرنے کا اعلان کرتی ہے۔ اور کمیٹی اراکین نے کہا کہ ہم اس عزم کا اظہار کرتے ہیں کہ ہر مشکل گھڑی ، مصیب و آفت میں مل جل کر مشترکہ طور پر اپنی قوم و علاقہ کے لوگوں کی خاطر بھرپور خدمت کریں گے۔
- CAP to hold a side event on Balochistan at the United Nations - March 14, 2023
- ولی کاکڑ! تمہیں ضرور یاد ہوگا، گورنر تعینات ہونے پر ولی کاکڑ کو بلوچ رہنماء جاوید مینگل کا پیغام - March 6, 2023
- زمینداروں نے بجلی کی بندش کیخلاف بلوچستان میں شاہراہیں بند کردیں، لوڈشیڈنگ ختم کرنے کا مطالبہ - March 2, 2023