اسلام آباد: بلوچستان سے جبری طور پر لاپتہ افراد کے لواحقین کی جانب سے آج سے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے بھوک ہڑتالی کیمپ قائم کردی گئی ہے۔
لاپتہ افراد کے لواحقین اپنے پیاروں کے عدم بازیابی کے خلاف آج سے اسلام آباد پریس کلب کے سامنے اپنا احتجاج جاری رکھیں گے۔
اسلام آباد میں قائم بھوک ہڑتالی کیمپ میں لاپتہ ڈاکٹر دین محمد بلوچ کی بیٹی سمی بلوچ، بی ایس او آزاد کے لاپتہ رہنماء شبیر بلوچ کی ہمشیرہ، لاپتہ حسان و حزب اللہ کے لواحقین، لاپتہ جہانزیب کی والدہ، متحدہ عرب امارت سے لاپتہ راشد حسین کی والدہ اور کراچی سے جبری طور پر لاپتہ نسیم بلوچ اور سعید بلوچ کے لواحقین سمیت دیگر لاپتہ افراد کے لواحقین شامل ہیں۔
اس احتجاجی کیمپ کی تفصیلات جبری طور گمشدہ ڈاکٹر دین محمد کی بیٹی سمی بلوچ نے اپنے ٹویٹ میں فراہم کی ہیں